جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کی تین اہم وکٹیں گرادیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) استحکام پاکستان پارٹی میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری،تحریک انصاف کی سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی عندلیب عباس،سعدیہ سہیل رانا اور سمیرا احمد نے تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔تینوں نے چیئرمین سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری ،سینئر رہنما مراد راس اور منزہ حسن کے ہمراہ پریس انفرنس میں استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔

اس موقع پر عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ مقصد ایک فرد اور پارٹی سے بڑا ہوتا ہے آج عام پاکستانی بنیادی سہولیات سے محروم ہو چکے ہیں ،معاشی اور معاشرتی حالات انتہائی خراب ہیں ،ہم نے ہمیشہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے سیاست کی ہے اب یہ مشن استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے آگے بڑھائیں گے ہم لوگ مل کر مستحکم پاکستان بنائیں گے ۔ سعدیہ سہیل رانا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد کے لئے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ،ہمارا مقصد پہلے بھی لوگوں کی خدمت کرنا ہے آج بھی وہی ہے ۔ سمیرا احمد کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک میں مثبت سوچ پیدا کریں ہم آج پھر ساتھ ہیں ملک کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں، سیاسی میدان میں پہلے بھی لوگوں کی خدمت کے لئے آئے ،آئندہ بھی اسی ایجنڈے کے تحت کام کریں گے۔

اس موقع پر استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے تینوں رہنمائوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سیاسی خواتین رہنمائوں کی شمولیت آئی پی پی کی جدت پسند سوچ کی عکاسی کرتی ہے ۔خواتین رہنمائوں کی شمولیت سے آئی پی پی کے سیاسی کنبے میں اضافہ ہوا ہے ،ان کی صلاحیتوں سے ملکی مسائل کے تدارک کے لئے بہت مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…