لاہور ( این این آئی) جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے مقدمات میں تحریک انصاف کے رہنمائوں میاں اسلم اقبال ، حماد اظہر ، فرخ حبیب ، مراد سعید ، اعظم سواتی ، علی امین گنڈا پور ، زبیر خان نیازی ، عندلیب عباس سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیا ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔ اے ٹی سی نے ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تھے ۔