منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان،مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج

datetime 30  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مستونگ (این این آئی)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خود کش دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔گزشتہ روز کے خود کش دھماکے میں پولیس افسر سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے۔ربیع الاول کے جلوس میں ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ کوئٹہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی ) تھانے میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ نا معلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمہ قتل، اقدام قتل، دہشت گردی اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خود کش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔دوسری جانب مستونگ خودکش حملے کے خلاف بلوچستان میں تین روزہ سوگ منایا جا رہا ہے، سوگ کا اعلان حکومت بلوچستان نے گزشتہ روز کیا تھا۔یوم سوگ پر بلوچستان اسمبلی، وزیر اعلیٰ ہاؤس، گورنر ہائوس، بلوچستان ہائی کورٹ سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔ادھر، سول ہسپتال، ٹراما سینٹر، سی ایم ایچ، نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو مستونگ میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کیے جانے کا سلسلہ جاری رہا ، گزشتہ روز کور کمانڈر کوئٹہ آصف غفور کی ہدایات پر 15سے زائد زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں 12 ربیع الاول کے جلوس میں خود کش دھماکے میں پولیس افسر سمیت 53 افراد جاں بحق اور درجنوں شہری زخمی ہوگئے تھے، مستونگ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میدیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نثار احمد نے تصدیق کی کہ ہسپتال میں 16 لاشیں لائی گئیں جبکہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکیٹو افسر نے بتایا کہ ان کے ہسپتا میں 32 لاشیں لائی گئیں۔ان کے علاوہ سول ہسپتال کوئٹہ کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ نے کہا تھا کہ مستونگ دھماکے میں جان کی بازی ہارنے والے 5 افراد کی لاشیں یہاں لائی گئیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…