منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں جشن عید میلاد النبیؐ 12 ربیع الاوّل کل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

datetime 28  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی)جشن عید میلاد النبی ۖ 12ربیع الاوّل جمعة المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آبادـ سمیت ملک بھر میںجلوس نکالے جائیں گے،عام تعطیل، تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں محافل میلاد اورریلیاں نکالنے کا سلسلہ بھی جاری،سکیورٹی کے سخت انتظامات۔تفصیل کے مطابق عید میلاد النبی ۖ 12ربیع الاوّل29ستمبر جمعة المبارک کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،اس روز عام تعطیل ہو گی جبکہ فیصل آباد سمیت ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلاد النبی ۖ کے جلوس نکالے جائیں گے جس میں درود و سلام کی صدائیں بلند کرتے عاشقان رسول ۖ شرکت کریں گے یہ جلوس اپنے طے شدہ راستوں سے گزر کر منزل مقصود پر پہنچیں گے۔مختلف اداروں میں سیرت النبی ۖ کے موضوع پر سیمینارز،کانفرنسز اورمحافل نعت کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام و خطیب اور مشائخ عظام ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ ۖ پر روشنی ڈالیں گے۔

مختلف مقامات پر دودھ کی سبیلیں لگائی جائیں گی،کیک کاٹے جائیں گے اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔ فرزندانِ اسلام کی جانب سے جشن عید میلاد النبیۖکے شایان شان انعقاد کے لیے بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں جلسے جلوسوں اور محافل نعت و درود و سلام کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔فیصل آباد سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی ۖ شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیںگھروں اور کاروباری مراکز پر بھی سبز روشنیاں لگا کر سرکاردوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی آمد کا استقبال کیا جارہا ہے درودیوار برقی قمقموں سے سجائی جارہی ہیں عوام کا جذبہ دیدنی ہے جو کہ بڑھ چڑھ کر میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے پروگراموں میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ دوسری طرف گھروں اور مساجد میں محافل میلاد النبیۖ منانا کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں جن میں ممتاز علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔

نبی پاک ۖکے یوم ولادت کے سلسلے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گاجبکہ گھروں، دفاتر، مساجد، پارکس، تفریحی مقامات، گلیوں، مارکیٹوں، بازاروں اور شاہراہوں کو رنگ برنگے پرچموں، برقی قمقموں، آرائشی محرابوں، خوبصورت فلیکس سائنز، بینرز، جھنڈیوں اور دیگر آرائشی اشیاء سے سجایا جا رہا ہے۔ فیصل آباد سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ جلوسوں کے راستوں میں دودھ، شربت کی سبیلیں لگانے، مٹھائی و لنگر تقسیم کرنے کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ضلع بھرسے جلوس نکالے جائیں گے۔پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…