اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی حکومت نے غیرقانونی طورپرمقیم 11لاکھ افغانیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کو پاکستان سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دی ہے ،پہلے مرحلے میں غیرقانونی طورپر مقیم ،ویزوں کی تجدید نہ کروانے والوں کو نکالنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، وزارت داخلہ نے تمام سٹیک ہولڈرز بشمول افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیاغیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری دہشتگردی، ڈالر،چینی،کھاد اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی رپورٹس کے مطابق غیرقانونی مقیم افغان شہری دہشتگردوں کو فنڈنگ ،سہولت کاری میں ملوث ہیں ان سے پاکستان کی سیکیورٹی کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔