اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، آرمی چیف

datetime 25  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے صدر بشپس چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ ڈاکٹر آزاد مارشل نے جی ایچ کیو میں13 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیاجبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین المذاہب ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے، اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوںنے کہاکہ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،قائد اعظم کا ویژن تھا کہ ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات اور تعلیم، صحت، فلاحی خدمات میں کردار کو سراہا۔مسیحی برادری کے وفد نے انسداد دہشتگردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…