اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

مبینہ غیر شرعی نکاح کیس،عمران خان کو 2 اکتوبر کو پھر پیش کرنے کا حکم

datetime 25  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔سول جج قدرت اللّٰہ کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت پیش ہوئے۔وکیل شیر افضل نے استدعا کی کہ مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل سے عدالت پیش کرنے کے دوبارہ احکامات جاری کیے جائیں، ان کا معاملہ اب اٹک جیل کا نہیں بلکہ اڈیالہ جیل کا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

جج نے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کیا سمجھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنا ضروری ہے؟وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت ریاست کی کسٹڈی میں ہیں۔واضح رہے کہ اٹک جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے غیر شرعی نکاح کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کر لی ہے۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک جیل سے باہر لانا خطرے سے کم نہ ہو گا۔انہوں نے سول جج قدرت اللّٰہ کو خط میں لکھا ہے کہ اٹک سے اسلام آباد کے سفر میں کوئی بھی واقعہ پیش آ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…