جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

سائفر کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

datetime 25  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی درخواستِ ضمانت کی ان کیمرا سماعت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ صرف دو وکلا روسٹرم پر رکیں، یہ جیل کی سہولتوں والا کیس نہیں۔ شاہ خاور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو رہا ہے، چاہتا ہوں پٹیشنر کے وکیل دلائل دے دیں تو عدالت کے سامنے کچھ معروضات رکھوں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اس بات سے انکار نہیں کہ ٹرائل آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہو رہا ہے، اس کیس کے جیل ٹرائل کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائے گئے ہیں، اگر عدالت سمجھے تو عدالت سے غیر ضروری افراد کو باہر نکالا جا سکتا ہے۔شاہ خاور نے استدعا کی کہ یہ دلائل کر لیں، جب میں دلائل دوں تو اِن کیمرا پروسیڈنگ کر لیں۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کیس کا ریکارڈ دیکھ لوں پھر طے کریں گے کہ اس کو کس طرح لے کر چلنا ہے، میں ریکارڈ دیکھ کر آرڈر پاس کروں گا کہ کرنا کیا ہے۔

شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس ضمانت کی درخواست پر لگی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو عدالتی سماعتوں کی لائیو اسٹریمنگ ہوا کرے گی، لائیو اسٹریم ہو گا تو عدالتی کارروائی پوری دنیا دیکھے گی، چیف جسٹس کے طور پر یہ عمل میری عدالت سے شروع ہو گا، ہمیں تو اس کے مطابق اپنی تیاری رکھنی چاہیے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…