منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

9 مئی کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان پر بغاوت کی دفعہ عائد

datetime 20  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)9 مئی کے واقعات میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام ملزمان کے چالان میں بغاوت کی دفعات شامل کردی گئیں۔یہ بات ایس ایس پی انویسٹی گیشن آنوش مسعود نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ آنوش مسعود کا کہنا تھا کہ 9مئی کے تمام مقدمات میں دفعہ 120بی لگادی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے اور منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں۔پراسیکیوشن کی جانب سے چالان پر اعتراضات لگانے کے بعد بغاوت کی دفعات شامل کی گئی ہیں لہٰذا چالان جمع کروانے سے قبل پراسکیوشن کے تمام اعترضات دور کر دیئے گئے ہیں، اب ایجنسیز کی رپورٹ ملنے پر چالان جمع کروادیا جائے گا۔

آنوش مسعود نے کہا کہ رواں ماہ 62مغوی بچوں کو بازیاب کروا کر ملزمان گرفتار کیے۔ جبکہ 32گینگز کے 69ملزمان گرفتار کر کے ایک کروڑ 17لاکھ روپے سے زائد برآمد کرلیے گئے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 61خطرناک اشتہاریوں سمیت 542اشتہاری، 783عدالتی مفرور اور 329ریکارڈ یافتہ ملزمان گرفتار کیے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…