منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کی امریکی ویزے کیلئے درخواستوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانیوں کی امریکی ویزا کی درخواستوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان سیامریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے اور امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستیں نمٹانے کیلئے کوشاں ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق نان امیگرنٹ ویزا کیلئے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا اور دس ہزار درخواست گزاروں کی پہلے سے 2024 میں طے اپائنٹمنٹ کی مدت کم کردی ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ کراچی میں امریکی قونصل خانے میں 10 ہزار درخواست گزاروں کی مدت اب 2023 مقرر کی جارہی ہے اور درخواست گزاروں کو اپائنٹمنٹ مدت میں کمی کی اطلاع جلدموصول ہونیوالی ہے، ان درخواست گزاروں میں سے بعض کی اپائنٹمنٹ اگلے ہفتے طیہوسکتی ہیں۔

امریکی سفارتخانے کے مطابق سفر کے خواہاں پاکستانی اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرکے دوبارہ شیڈول کرسکتے ہیں، دوبارہ شیڈول کی اضافی رعایت کراچی قونصل خانہ یا اسلام آباد سفارتخانہ سے لے سکتے ہیں، درخواست گزاروں کیلئے تاریخ، وقت اور انٹرویو کی جگہ کا تعین کرنے میں آسانی ہوگی، 25ستمبر سے کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ امیدواروں کی درخواستیں قبول کی جارہی ہیں۔کراچی قونصل خانے میں ان کا انٹرویو ہوگا جنہیں پہلے کراچی سے ویزا جاری کیا گیا تھا، انٹرویو سے مستثنیٰ ہونے سے متعلق اہلیت کی جانچ پڑتال ویب سائٹ سے ہوسکتی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…