منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سپریم کورٹ کا قیدیوں کی مشروط رہائی کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیدیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے قیدیوں کی مشروط رہائی کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دیدیا۔سپریم کورٹ کا 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریرکیا جس میں جیلوں میں قیدیوں کی حالت زار سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا کہ مشروط رہائی مجرم کا حق ہے، مجرم کو مشروط رہائی قانونی کارروائی پوری کرکے دی جاسکتی ہے، مجرمان کی مشروط رہائی کے قوانین پر عمل نہ ہونا آئینی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مجرمان کی مشروط رہائی کے قوانین کوفوری فعال کریں، مشروط رہائی کے اہل مجرمان کو فوری طورپر ریلیزکرنے کے اقدامات کیے جائیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے 2015 کے حکم پرقانون و انصاف کمیشن نے رپورٹ جمع کرائی، قانون و انصاف کمیشن کی جمع کرائی گئی رپورٹ وفاقی صوبائی حکومتوں کی ہیں جو کہ تشویشناک ہے، ملک بھرکی جیلوں کی حالت تشویشناک ہے،گنجائش سے زائد قیدیوں کی وجہ سے جیلوں میں بنیادی انسانی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ موجودہ نظام انصاف اشرافیہ تک محدود ہے اورپسماندہ عوام پس رہے ہیں، جیلیں قیدیوں کی بحالی اور سدھار کا مرکز ہوتی ہیں، ریاست کی آئینی ذمہ داری ہیکہ یقینی بنائے کہ کسی قیدی کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں، مشروط رہائی کے اہل مجرمان کو حق حاصل ہے کہ وہ آزاد ہوں۔فیصلے کے مطابق قانون کے عدم نفاذ پرمشروط رہائی کے اہل مجرمان ریاست پر دعویٰ دائرکر سکتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…