ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کالا دھن روکنے کیلئے حکومت کا ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 19  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)حکومت نے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت کو بہتر بنانے، کالے دھن کو روکنے، روپے کی گرتی ہوئی قدر کو بہتر بنانے اور مختلف قسم کی ادائیگیوں کیلئے حکومت نے ملک میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کی قدر پاکستانی روپے کے برابر ہی ہوگی جیسے چین کی ڈیجیٹل کرنسی کا ایک یونٹ چینی یو آن کے برابر ہے اور اسکو اسٹیٹ بینک کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ یہ پیپر کرنسی کی طرح لیگل ہو گی یعنی حکومتی ضمانت کی بنیاد پر جاری کرے گی، ڈیجیٹل کرنسی کی تیاری کے لیے اسٹیٹ بینک نے کام کرنا شروع کر دیا ہے اور اس ضمن میں ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔ڈیجیٹل کرنسی کیلئے سینٹرل بینک ڈیجیٹل کرنسی کے نام سے ایک ادارہ کام کر رہا ہے جو اسکی لاگت اور دیگر عوامل کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ اس کرنسی کو متعارف کرنے سے پہلے ہر قسم کی باریکی کو مد نظر رکھا جائے اور ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے کے بعد کسی قسم کی کمی یا خرابی نہ پیش آئے۔ذرائع نے بتایاکہ کرنسی کو آہستہ آہستہ جاری کیا جائے گا اور کاغذی نوٹوں کو کم کیا جائے گا، آخر میں 90 فیصد ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال ہو گا اور کاغذی نوٹوں کا صرف 10 فیصد تک رہ جائے گا۔

کاغذی نوٹ کو رکھنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اگر کوئی بڑا مسئلہ ہو جائے تو متبادل کرنسی موجود ہو، سسٹم بالکل رک نہ ہوجائے۔ڈیجیٹل کرنسی شروع کرنے سے کاغذی نوٹ چھاپنے اور انکو مختلف شہروں اور دیہاتوں تک حفاظت سے پہنچانے پر اٹھنے والے اخراجات میں کمی آئے گی اور ساتھ ساتھ پرانے نوٹوں کو تلف کرنے کے عمل پر اٹھنے والے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔ماہرین نے بتایا کہ نوٹ چھپ کر تقسیم ہو جاتے ہیں یہ نہیں پتہ چلتا کہ نوٹ کہاں اور کس مقصد میں استعمال ہوتے ہیں یہ معلوم نہیں ہو پاتا لیکن ڈیجیٹل کرنسی نظام میں کرنسی سے کیے جانے والا لین دین کا ریکارڈ ہوگا ۔یوں مانیٹری پالیسی بہتر اور موثر طریقہ سے نافذ العمل عمل ہوسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…