جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسی سپریم کورٹ کے 29 ویں چیف جسٹس بن گئے۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قاضی فائز عیسیٰ سے چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اور نگراں وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔قاضی فائز عیسیٰ نے 5 ستمبر 2014 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا، 2019 میں صدارتی ریفرنس کے بعد سینئر ترین جج ہونے کے باوجود انہیں 3 سال سے کسی آئینی مقدمے کے بینچ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔26

اکتوبر 1959 کو کوئٹہ میں پیدا ہونے والے جسٹس قاضی فائز عیسی کے والد مرحوم قاضی محمد عیسیٰ آف پشین قیامِ پاکستان کی تحریک کے سرکردہ رہنما اور قائدِ اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی تھے۔کوئٹہ سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کراچی میں کراچی گرامر اسکول سے اے اور او لیول مکمل کیا اور پھر قانون کی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ لندن گئے جہاں انہوں نے انز آف کورٹ اسکول آف لا سے بار پروفیشنل اگزامینیشن مکمل کیا۔واضح رہے کہ 21جون کو صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کی منظوری دی تھی۔صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت کی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…