اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے عام انتخابات کی دینے تجویز کرنے پر اہم فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے صدر کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی۔ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی انتخابات کی بات کی صوبوں کی نہیں، گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا،صدر اور گورنرز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں پھر بیک وقت الیکشن نہیں ہو سکتے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دینے کیلئے آزاد ہیں،الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہیں کرے گا،ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے دو روز قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام نام لکھے گئے خط میں 6نومبر 2023کو عام انتخابات کروانے کی تجویز دی تھی۔