پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

گیس کی قیمتوں میں 50فیصد تک کے بھاری اضافے کی تیاری

datetime 15  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گیس کی قیمتوں میں50فیصد تک کے بڑے اضافے کی سمری نگران کابینہ کو پیش کردی گئی ہے۔ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر گیس کی قیمتوں میں 50فیصد تک اضافے کی سمری نگران کابینہ کو ایک بار پھر پیش کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نگران کابینہ کی جانب سے رواں ماہ صارفین کی 12کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد ڈویژن یکم جولائی2023سے کیٹیگری کے لحاظ سے گیس کی نئی قیمت فروخت کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل)کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں50فیصد اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)کیلئے 45فیصد اضافے کی سفارش کی تھی۔بزنس ریکارڈر کے مطابق پی ڈی ایم حکومت نے گیس کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا اور قانون کی خلاف ورزی کی کیونکہ اوگرا آرڈیننس 2022کے تحت وفاقی حکومت ریگولیٹری اتھارٹی کو ریٹیل صارفین کی ہر کیٹیگری کیلئے کم از کم چارجز اور فروخت کی قیمت کے بارے میں 40دن کے اندر مشورہ دینے کی پابند ہے۔

گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا تھاکہ گیس کے شعبے کے گردشی قرضوں پر قابو پانے کیلئے موسم سرما سے قبل گیس کے نرخوں میں اضافہ ناگزیر تھا جو سالانہ 350ارب روپے کی شرح سے بڑھ رہا ہے۔ یاد رہے کہ گیس کا شعبہ پہلے ہی2.7کھرب روپے کے سود سمیت قرضوں کے انبار میں گھرا ہوا ہے۔گیس کے نرخوں میں آخری ترمیم 13فروری 2023کو کی گئی تھی جب پی ڈی ایم حکومت نے یکم جنوری 2023سے صارفین سے 340ارب روپے وصول کرنے کیلئے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 113فیصد تک اضافے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گھریلو صارفین سے آر ایل این جی کی قیمتوں کی مکمل وصولی کیلئے گیس کی اوسط قیمت (واکوگ)پر عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ایس این جی پی ایل کو جولائی2018 سے اپریل 2023 کے دوران گھریلو شعبے میں آر ایل این جی ڈائورژن کے245ارب روپے وصول کرنے ہیں۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹر نے دونوں گیس کمپنیوں کو24-2023میں گیس صارفین سے697.4ارب روپے کی تخمینہ ریونیو ضروریات (ای آر آر)وصول کرنے کی اجازت دی ہے۔ایس این جی پی ایل 358.4ارب روپے اور ایس ایس جی سی 339ارب روپے جمع کرنے کا بوجھ برداشت کرے گی۔اوگرا کے فیصلے کے مطابق ایس این جی پی ایل کی اوسط مقررہ قیمت میں 50فیصد یا 415.11روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایس ایس جی سی کی اوسط مقررہ قیمت میں 45فیصد یا 417.23روپے کا اضافہ ہوگا۔ یہ اضافہ بنیادی طور پر گیس کی طے شدہ قیمت کا 85فیصد بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…