ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جہاں قید ہوں چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے،شاہ محمود قریشی

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ موت برحق ہے، جیل میں جہاں قید ہوں اس سے چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ غداری کی نہ کریں گے، ملک ہمارا ہے جو ہمیں عزیز ہے۔انہوںنے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ میں نے کبھی ملک سے غداری نہیں کی، اعتماد سے کہتا ہوں کہ ملک کا وفادار ہوں، ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا جائے، قبول کروں گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں، اس میں کوئی ابہام نہیں ہے، میں نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو اولیت دی۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے متعلق قیاس آرائیاں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

بعد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کی طرح مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی۔انہوںنے کہاکہ میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میں 9 مئی کے واقعات میں بے قصور ہوں، میں موجود ہی نہیں تھا، اس وقت میری اہلیہ بیمار تھیں، میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے، جس کا حل شفاف انتخابات ہیں، ذاتی انا سے بالاتر ہو کر سوچنا ہو گا، ملک مشکل میں ہے، اپنے رویوں پر سب کو نظرِ ثانی کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیرِ خارجہ ہمیشہ اداروں کا دفاع کیا، انصاف میں دیر ہو سکتی، اندھیر نہیں ہونا چاہیے، جیل میں مجھے گھر کا کھانا نہیں ملتا، عام قیدیوں والا ہی ملتا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے یہ بھی بتایا کہ فیملی سے گزشتہ روز ملاقات ہوئی ہے، بچے اور اہلیہ اڈیالہ جیل آئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…