اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع

datetime 13  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خصوصی عدالت نے اٹک جیل میں سماعت کرتے ہوئے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اٹک جیل میں خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سماعت کی۔انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے 26 ستمبر کو ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات نے اٹک جیل میں ایف آئی اے کو چالان جمع کروانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے روانہ ہو ئے۔دوسری جانب سائفر کیس کی سماعت سلسلے میں شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچایا گیا۔اس موقع پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ سائفر کیس میں آپ کی کل کے لیے درخواستِ ضمانت مقرر ہے۔شاہ محمود قریشی نے سوال کیا کہ کیا کل مجھے جوڈیشل کمپلیکس آنا ہوگا؟عدالتی عملے نے جواب دیا کہ نہیں درخواستِ ضمانت پر آپ کو کل جوڈیشل کمپلیکس نہیں آنا پڑے گا، جج ابوالحسنات اٹک گئے ہوئے ہیں، آپ کو آج حاضری لگا کر واپس بھیج دیں گے، جو اگلی تاریخ چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کی ہو گی، وہی آپ کی ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…