ریاض(این این آئی)شاہ سلمان امدادی مرکز نے خیبر پختونخوا کے چترال اور دیر کے علاقوں میں 138 ٹن اور 600 کلوگرام خوراک کی ٹوکریاں تقسیم کردیں۔ سیلاب سے متاثر ان علاقوں میں انتہائی ضرورت مند 10 ہزار 213 افراد کو راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ سرگرمی سعودی عرب کے انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے تحت آتی ہے۔
سعودی عرب کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے ذریعے بہت سے ضرورت مند ملکوں کو امدادی اشیا فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر نے گزشتہ روز یمن کے مآرب اور عمران گورنریٹس میں بے گھر ہونے والے خاندانوں میں ہنگامی امدادی امداد تقسیم کی ۔ اس امداد میں 100 خوراک کے ڈبے، 100 خیمے اور 100 شیلٹر بیگز شامل تھے۔
اس امدادی سامان سے سو خاندانوں کے لگ بھگ 600 افراد نے فائدہ اٹھایا۔مرکز کی جانب سے لبنان کے علاقوں عکار اور منیہ میں بھی چیریٹیبل بیکری پراجیکٹ جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے اس پراجیکٹ کے تحت ضرورت مند خاندانوں میں ایک لاکھ 50 ہزار روٹیاں تقسیم کی گئیں۔ ان ضرورت مندوں میں شامی، فلسطینی، اور شمالی لبنان میں مقیم دیگر افراد شامل تھے۔