اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

شہریار آفریدی کیخلاف ایم پی او کا اجراء ، ڈی سی اسلام آباد و دیگر پر فردِ جرم عائد

datetime 7  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز پر توہینِ عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور دیگر پر فردِ جرم عائد کر دی۔شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیارات سے تجاوز پر توہینِ عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہو ئے۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر کے خلاف سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت بھی بطور پراسیکیوٹر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے وضاحتی جواب جمع کرا دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے توہینِ عدالت کیس کی سماعت کے دوران کہا کہ آج تو ہم نے چارج فریم کرنے کا دن کا رکھا ہوا ہے۔اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہیں۔عدالت میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے بھی غیر مشروط معافی مانگ لی۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ بھی تھوڑا سا جیل میں رہ لیجیے گا تاکہ آپ کو بھی پتہ چلے، اس کیس میں 6 ماہ کی قید ہے، آپ کو بھی معلوم ہو کہ دوسرے کیسے جیل میں رہتے ہیں، جو کچھ بھی ہے اب ٹرائل میں ثابت کرنا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر، ایس پی فاروق بٹر اور ایس ایچ او ناصر منظور پر فردِ جرم عائد کر دی جس پر انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔جسٹس بابر ستار نے کہا کہ عدالت میں آپ کے سامنے چارج پڑھا گیا، کیا آپ دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں؟اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے کہا کہ مجھے وقت دے دیا جائے۔

عدالت نے وکیل قیصر امام کو توہینِ عدالت کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔فردِ جرم سے قبل ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے استدعا کی کہ افسران نے غیر مشروط معافی مانگی ہے، فردِ جرم عائد نہ کی جائے۔اس بات پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کیسے فردِ جرم عائد نہ کریں، توہینِ عدالت کا معاملہ یہاں چل رہا ہے، کیس چل رہا ہے اور آپ پھر بھی ایم پی او آرڈر جاری کر رہے ہیں۔عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے تمام نامزد افسران پر فردِ جرم عائد کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…