اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ، شوگرملوں کے گیٹ پر ایف بی آر ٹیمیں تعینات

datetime 5  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پرکارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت فوڈ سکیورٹی کے مطابق تمام شوگر ملوں کے گیٹ پر ایف بی آرنے ٹیمیں تعینات کردیں ہیں اور وزارت خزانہ نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق افغانستان اور ایران کی سرحدوں پر بھی چیکنگ بڑھادی گئی ہے اور سرحدوں پر اسمگلروں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے خفیہ اداروں کی مدد لی جارہی ہے۔وزارت فوڈسکیورٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبے چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنائیں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف بھی کارروائیاں تیز کریں۔

دوسری جانب ایف بی آر نے اشیا کی غیرقانونی نقل وحمل اوراسمگلنگ روکنے کیلئے آزادکشمیرکوپاکستان سے ملانے والی 2شاہراہوں پر چوکیاں قائم کرلی ہیں۔ایف بی آر نے کوہالہ پل اورمنگلہ پل پرچیک پوسٹیں قائم کیں اور چیک پوسٹوں کے قیام سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔ایف بی آر کے مطابق کوہالہ پل پر قائم چیک پوسٹ کو 2 موبائل ٹیموں کی سہولت ہوگی، کوہالہ پل چیک پوسٹ کادائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اوربھوربن روڈ سے بارہ کہو تک ہے۔

ایف بی آر نے بتایاکہ میرپورکوپنجاب سے ملانے والی منگلہ روڈ پر ناکودارچیک پوسٹ قائم کی گئی جس کا دائرہ اختیار منگلا روڈ، دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈجہلم اورکلرسیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا، ناکودارچیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی بھی خدمات حاصل ہونگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…