ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی

datetime 4  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت نہ ہوسکی، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی رخصت کے باعث سماعت سات ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کا معاملہ لٹک گیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین طبیعت ناسازی کے باعث چھٹیوں پر چلے گئے۔ عدالتی عملے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بتایا گیا کہ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آٹھ ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں جس کے بعد لیگل ٹیم ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پہنچ گئی اور ضمانت کی درخواستیں سننے کی استدعا کردی۔ ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن نے ریمارکس دیئے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں ہوں، خصوصی عدالت کے معاملات نہیں سن سکتا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں 24 عدالتیں ہیں، سب کے معاملات سن سکتا ہوں تاہم آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کا معاملہ الگ ہے۔ یا تو آپ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں یا پھر نو ستمبر تک انتظار کریں۔ پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے ایڈمنسٹریٹو جج کے ضمانت کی درخواستیں سننے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی جانب سے سائفر کیس کے معاملات سننے کی مخالفت کی گئی۔

ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس حسن نے سماعت بارہ بجے تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹیو جج کے خصوصی عدالت کے معاملات سننے پر دلائل طلب کرلیے۔ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم ایک بار پھر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت پہنچی کو عملے سے درخواست کی کہ سائفر کیس کی سماعت جمعرات کو رکھ لیں۔ عملے نے سائفر کیس کی سماعت 7 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…