اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی کا پیغام

datetime 3  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹک (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی نے جیل سے پیغام میں کہا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اداروں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد لیگل ٹیم نے اٹک جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تندرست اور مکمل فٹ ہیں، بیرسٹر شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا کہ ملک میں جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا تب تک ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

بیرسٹر شعیب شاہین نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا ملک میں عدالتوں کا احترام نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں کی اس کی ترید کرتا ہوں، شعیب شاہین نے مزید بتایا چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ ایک گھنٹہ ایکسرسائز کرتے ہیں۔شعیب شاہین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے پیغام دیا اپنے راستے سے نہیں ہٹوں گا، جن کے اثاثے باہر ہیں، ڈالر بڑھنے سے صرف انہی کو فائدہ ہوا، بجلی، گیس مہنگی پی ڈی ایم کی تشخیص کردہ حکومت نے کی ہے، میری سیاسی جہدوجہد اور قربانی اس قوم کے لئے ہے۔

بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمیں پی ٹی آئی نے پیغام میں کہا تمام سیاسی پارٹیوں اور تمام اداروں سے بات چیت کے لئے تیار ہوں، بات چیت صرف اور صرف الیکشن پر ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…