اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیاں 30 نومبر تک مکمل کرنے کا اعلان

datetime 1  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے اس دورانیے کو کم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حلقہ بندی کی حتمی اشاعت اب 30 نومبر 2023 تک کردی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت، ان کی جانب سے سامنے آنے والی تجاویز و آرا کی روشنی میں حلقہ بندی کیکام کو جلد ازجلد مکمل کرنے کے لیے اس کے دورانیے کو کم کر دیا گیا ہے۔

کہا گیا کہ اب حلقہ بندی کی حتمی اشاعت مورخہ 30 نومبر 2023 کو ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقہ بندی کیدورانیے کو کم کرنے کا مقصد جتنا جلدی ممکن ہو سکے الیکشن کا انعقاد ہے، اس تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کے شیڈول کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت اور اْن کے فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن، انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ بیان گرینڈ ڈیمویٹک الائنس کے وفد کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کی جس میں دیگر ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکریٹری و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق گرینڈ ڈیمویٹک الائنس کی طرف سے سابق رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا، ڈاکٹر صفدر علی عباسی، کاشف نظامانی، ابن محمد شریک ہوئے جب کہ سردار عبد الرحیم اور عرفان اللہ خان مروت نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔بیان میں کہا گیا کہ جی ڈی اے کے وفد نے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندی کرانے کے فیصلے کی مکمل تائید کی اور کہا کہ حلقہ بندی شفاف انتخابات کی بنیاد ہیں، لہٰذا نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندی کا کام مکمل کیا جائے اور انتخابات نئی حلقہ بندی کے بعد کروائے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق وفد نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کی تجدید بھی کی جائے تاکہ انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندارج، حذف اور درستی کرائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے مطابق تمام صوبائی افسران کے تبادلوں کو یقینی بنایا جائے، چیف الیکشن کمشنر کے نگران وزیر اعلی کو خط لکھنے کے باوجود تقرر و تبادلے نہیں کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریٹرننگ افسر غیر جانبدار افسران کو لگایا جائے، اگر ممکن ہو تو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز اور مختلف وفاقی سروسز کے افسران کو ریٹرننگ افسر تعینات کیا جائے، مذکورہ بالا تمام انتظامات کو مکمل کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے۔وفد نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایکشن پلان تیار کیا ہوا ہے، اس پر سختی سے عمل ہونا چاہیے۔

وفد نے کہا کہ تمام بلدیاتی اداروں کو انتخابات تک معطل کیا جائے اور ایڈمنسٹریٹرز تعینات کیے جائیں تاکہ شفاف انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین اور قانون کے تحت شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی کی مختلف تجاویز انتہائی اہم ہیں، الیکشن کمیشن ان تجاویز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تجاویز پر آئین وقانون کے مطابق الیکشن کمیشن فیصلہ کرائے گا، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے کام کی شفافیت کو یقینی بنائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو بتایا کہ دیگر جماعتوں سے مشاورت اور اْن کے فیڈ بیک کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کا آج اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں حلقہ بندی کے دورانیے کو مزید کم کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…