اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے عوام پر بجلی کے بعد پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لٹر اضافہ ہو سکتا ہے،جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 14روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔
وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم قیمتوں کا اعلان کرے گی۔یاد رہے کہ آج بجلی کی قیمت میں 2روپے 7پیسے اضافے کا بھی امکان ہے، نیپرا سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر دو بجے سماعت کرے گا۔