اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم نے مجھے وزیراعظم بننے کی آفر کی تھی،وزیراعظم بن سکتا تھالیکن میں نے آفر مسترد کر دی، پرویز خٹک کا انکشاف

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی چاہتے تھے فوج کیخلاف انقلاب لائوں اور بادشاہ بن جائوں،جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے، مجھے پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آ رہی ،4سے5کیسز بہت خطرناک ہیں جس میں پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویزخٹک نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا 5سے 6باتیں بار بار کرو تاکہ لوگوں کو جھوٹ بھی سچ لگے۔

انہوں نے کہاکہ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بتائیں گے کہ چھوڑ کرجانے سے کیا فرق پڑتا ہے، میرے ساتھ35سے40لوگ وہ ہیں جن کے پاس ووٹ بینک ہے،ہر ضلع کے بارے میں دیکھ رہا ہوں کہ کس کو پارٹی میں شامل کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ میں تو فروری میں بھی الیکشن نہیں دیکھ رہا، الیکشن ہورہے ہوتے تو کمپین چل رہی ہوتی،جلسے ہوتے،میں کوئی جلسے نہیں دیکھ رہا،سب کو پتہ ہے ابھی الیکشن نہیں ہو رہے، ہم تو اپنی پارٹی کا تعارف کرا رہے ہیں۔پرویز خٹک نے کہاکہ الیکشن کی رکاوٹ میں نئی مردم شماری بھی آ گئی ہے،ہم جمہوری لوگ ہیں اور چاہتے ہیں انتخابات ہوں ۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو ڈلیور کرنے والا کوئی شخص پسند نہیں تھا،وہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی بھی پاپولر ہو،ہمارے لیڈر زکمزور ہیں جو کسی کو اوپر نہیں آنے دیتے۔سابق وزیراعلیٰ کے پی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا میں ہی سارا ملک چلاوں گا۔

پرویز خٹک نے کہاکہ جنرل باجوہ نے بہت کوشش کی کہ ہماری حکومت چلتی رہے ، انہوں نے الیکشن کے بہت سارے مواقعے دلائے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے مجھے وزیراعظم بننے کی آفر کی، میں زیادہ لوگ لا سکتا تھا ،لوگ تنگ تھے اور وزیراعظم بن سکتا تھا مگر ایسا نہیں کیا۔انہوںنے کہاکہ ابھی کسی سے اتحاد کے بارے میں نہیں سوچ رہے ، پہلے لوگوں کو نکالیں گے، اپنی پوزیشن بنائیں گے اور پھر کسی سے بات کریں گے،5سال کی کارکردگی کو دکھا کر الیکشن میں جائیں گے ،لوگوں کو نظر آ رہا ہے کہ کیا کیا ، خالی قصے اور کہانیاں نہیں لے کر جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ مجھے پی ٹی آئی الیکشن میں نظر نہیں آ رہی ،4سے5کیسز بہت خطرناک ہیں جس میں پی ٹی آئی پھنس چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…