ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

صدرکی نیپرا کے ڈائریکٹر کو خاتون کو ہراساں کرنے پر نوکری سے نکالنے کی سزا دے دی

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر نیپرا کے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکالنے کی سزا عائد کر دی۔جمعہ کو جاری اعلامیے میں صدر مملکت نے واضح کیا کہ ”کسی نرمی کی گنجائش نہیں!”،نامناسب پیغامات، دفتری اوقات سے زائد رکنے کیلئے کہنا، غیر اخلاقی مطالبات ماننے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی دینا ہراسانی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ خاتون اور گواہوں کے بیانات، سی سی ٹی وی فوٹیج، واٹس ایپ پیغامات اور ای میل سے ہراسانی ثابت ہوتی ہے، ملزم نے بلاواسطہ جرم کا اعتراف کیا اور صرف سزا کی شدت کے خلاف اپیل دائر کی، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا ایک سنگین معاملہ ہے اس لیے سزا بڑھا کر ”نوکری سے نکالنے” کی سزا دینا معقول اور مناسب رہے گا۔صدر مملکت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ڈائریکٹر، احمد ندیم (ملزم) کی دائر کردہ اپیل مسترد کر دی اور وفاقی محتسب کی طرف سے عائد کردہ ”دو انکریمنٹ روکنے” کی معمولی سزا کو تبدیل کر دیا۔خاتون آفس اسسٹنٹ (شکایت کنندہ) نے نیپرا میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ خاتون کے الزامات کے مطابق ملزم اپنے دفتر میں بلاتا، ذاتی معاملات پر بات کرتا اور شکل پر تبصرے کرتا، ملزم جسمانی طور پر رابطہ کرنے کی کوشش کرتا، لنچ اور رات کے کھانے کی دعوت دیتا، ملزم غیر ضروری اور نامناسب ٹیکسٹ پیغامات بھی بھیجتا۔

بعد ازاں، نیپرا کی انٹرنل ہراسمنٹ کمیٹی نے تفصیلی انکوائری کی جس میں ملزمان کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہوئے۔ کمیٹی نے ڈائریکٹر سے ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تنزلی کی سزا عائد کرنے کی سفارش کی، فیصلے کے خلاف شکایت کنندہ اور ملزم دونوں نے انسدادِ ہراسیت محتسب کو اپیل دائر کی۔انسدادِ ہراسیت محتسب نے سزا کو کم کر کے ”تین سال کے لیے دو انکریمنٹ روکنے” کی سزا دی۔ ملزم اور شکایت کنندہ نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیلیں دائر کی۔صدر مملکت نے ایوانِ صدر میں کیس کی ذاتی طور پر سماعت کی، صدر مملکت نے ریکارڈ اور فریقین کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔صدر مملکت کے مطابق نیپرا کی کمیٹی کی انکوائری کافی تفصیلی تھی اور تائید میں شواہد موجود ہیں، ملزم نے ہراسانی کی بجائے صرف سزا کی شدت پر اعتراض کیا، ملزم کے رویے سے کام کے ماحول میں خلل پڑا اور خاتون کو ہراساں کیا گیا، ملزم کے رویے نے خاتون کو منصفانہ اور آزادانہ طریقے سے فرائض انجام دینے سے روکا، اس تجربے سے گزرنے والی خواتین کیلئے ہراسانی سنگین نتائج کی حامل ہو سکتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اگر خواتین کسی صاحبِ اختیار شخص کے غیر اخلاقی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہیں تو انہیں ملازمت یا ترقی کھونے کا خطرہ ہوتا ہے، ساتھی کے ناپسندیدہ طرزِ عمل نے کام کے ماحول کو مخالف اور ناخوشگوار بنایا، ہراسانی سے خواتین پر بلاواسطہ دباؤ ڈلتا ہے کہ وہ نوکری چھوڑ دیں، بعض اوقات، خاتون ہراساں کیے جانے سے شدید صدمے کا شکار ہوتی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ہراسانی کے نتیجے میں خواتین جذباتی اور جسمانی اثرات کا بھی شکار ہو سکتی ہیں، ہراسانی سے خواتین صحیح طریقے سے فرائض انجام دینے سے قاصر ہو جاتی ہیں۔ تمام واقعات، شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، واٹس ایپ گفتگو سے ملزم کا قصور ثابت ہوتا ہے، ہراسانی ثابت ہو چکی، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں اور نوکری سے نکالنے کی سزا دی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…