اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میری ریٹائرمنٹ قریب ہے نیب ترامیم کیس کا فیصلہ نہ دیا تو میرے لئے باعثِ شرمندگی ہو گا

datetime 18  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان نے نیب ترامیم کیس میں ریمارکس دئیے ہیں کہ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے فیصلہ نہ دیا تو میرے لئے باعثِ شرمندگی ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش نہ ہوئے،خواجہ حارث کی جانب سے وکیل ڈاکٹر یاسر عمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ خواجہ حارث کی عدم حاضری کی وجہ سے معذرت خواہ ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ درخواست ابھی پری میچور ہے،میں اگلے مہینے ریٹائر ہو رہا ہوں،مجھے اس مقدمے کا فیصلہ کرنا ہے یہ بہت اہم مقدمہ ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے حکومتی وکیل سے مکالمہ کیا نیب ترمیمی ایکٹ کی موجودگی میں آپ کی کیا رائے ہے کہ موجودہ بینچ کو سننا چاہیے یا نہیں؟۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے قرار دیا کہ خواجہ حارث کے معاون نے اپنے مؤکل کی طرف سے جواب جمع کرایا ہے،آپ تیاری کر کے آئیں ہم اس مقدمے کی سماعت کا شیڈول بنائیں گے۔ وفاقی حکومت جواب پر اپنا مؤقف دے دیں،اچھی چیز ہے کہ بینچ کے خیالات میں تنوع ہیں۔ چیف جسٹس نے حکومتی وکیل سے مکالمہ کیا کہ مخدوم صاحب،وفاقی حکومت کے وکیل ہے،آپ کو 26 سماعتیں دلائل کیلئے دئیے۔اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے،نئے جواب پر اگر مزید دلائل دینا ہے تو موقع دینے کو تیار ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ کریں گے،مجھے اس مقدمہ کا فیصلہ کرنا ہے یہ بہت اہم مقدمہ ہے۔ میری ریٹائرمنٹ قریب ہے،فیصلہ نہ دیا تو میرے لیے باعثِ شرمندگی ہو گا،پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے نکتے پر عدالت میں کوئی بحث ہی نہیں ہوئی۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…