جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

چیئرمین پی ٹی آئی کی بد دیانتی کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے، تحریری حکم نامہ

datetime 5  اگست‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے خلاف توشہ خانہ کیس کا تحریری حکم نامہ کر دیا گیا جس میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بد دیانتی کسی بھی شک و شبے سے بالاتر ہے۔ ہفتہ کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے 4 صفات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم کی جانب سے کیس قابل سماعت ہونے کی درخواست پر کسی نے بحث نہیں کی، 5 مئی اور 8 جولائی کو قابلِ سماعت ہونے کے دلائل پر درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ شکایت کنندہ نے تسلی بخش شواہد پیش کیے، شکایت کنندہ کے دیے شواہد سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔جج ہمایوں دلاور لکھا کہ ثابت ہوتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، 19ـ2018، 20ـ2019 میں توشہ خانہ سے لیے تحائف کا جھوٹا ریکارڈ جمع کرایا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ انہوں نے کہا کہ 2020ـ21 میں فارم بی سے متعلق ریکارڈ جھوٹا جمع کرایا گیا،

چیئرمین پی ٹی آئی نے قومی خزانے سے لیے تحائف کا غلط فائدہ اٹھایا، انہوں نے توشہ خانہ سے متعلق بے ایمانی کی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کا ریکارڈ جھوٹا ثابت ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کی بے ایمانی پر کوئی شک نہیں، ان کو 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے اور ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانہ نہ بھرا تو 6 ماہ مزید قید کی سزا سنائی جائے گی، سابق وزیرِ اعظم کمرہ عدالت میں فیصلے کے وقت موجود نہیں تھے، آئی جی اسلام آباد کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا جاتا ہے۔جج نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر جھوٹ بولا،

انہوں نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف کی معلومات دینے میں چیٹ کیا، ان کی معلومات بعد میں غلط ثابت ہوئیں، سابق وزیرِ اعظم کی بدنیتی بغیر کسی شک و شبے کے ظاہر ہو گئی ہے، ان کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت سزا دی جاتی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بھرپور شواہد موجود ہیں، ان کے خلاف جرم ثابت ہو گیا ہے، وہ غلط بیانی کر کے کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،انہوں نے قومی خزانے سے فوائد اٹھائے اور جان بوجھ کر چھپایا۔واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…