منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اتحادیوں کی بڑی بیٹھک ، نگران وزیر اعظم کیلئے بڑے نام سامنے آ گئے

datetime 5  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اتحادیوں کی بڑی بیٹھک میں نگران وزیر اعظم کیلئے شاہد خاقان عباسی اور حفیظ شیخ سمیت کئی بڑے نام سامنے آ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)اوراتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا جس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مشاورت کے بعد اتحادی جماعتوں نے شاہد خاقان عباسی ، حفیظ شیخ، فواد حسن فواد، اسلم بھوتانی اور ذوالفقار مگسی سمیت کئی نام پیش کردئیے ۔

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہبازشریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دے دیا ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ۔دوسری جانب قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ 8یا 9اگست کو مشاورت ہوگی، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔صحافی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا گیا کہ کیا نگراں وزیراعظم کیلئے آپ سے مشاورت ہوئی ہے؟

جس کے جواب میں راجا ریاض کا کہنا تھا کہ نہیں ابھی تک کوئی مشاورت نہیں ہوئی، انشا اللہ 8یا 9اگست کو مشاورت ہوگی، امید ہے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز ان کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی وسینیٹ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…