اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا، درخواست مسترد

datetime 2  اگست‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف کو توشہ خانہ کیس میں سپریم کورٹ سے فوری ریلیف نہ مل سکا،سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فوری ٹرائل روکنے کی چیئرمین تحریک انصاف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو چار اگست کو نوٹس جاری کردیا۔ سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 27 جولائی کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل پر سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ نے کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو ریلیف آپ نے مانگا وہ ہم نے دے دیا تھا،حیرت ہے آپ نے پھر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کیا،ہائیکورٹ میں کیس اب کب کیلئے مقرر ہے،خواجہ حارث نے کہا کہ کیس جمعرات کو ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقرر ہے،اصل سوال دائرہ اختیار کا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ آپ کی درخواست غیرموثر ہوچکی تھی، پھر بھی ہم نے سنا اور آرڈر دیا،ہم صورتحال کو سمجھ رہے ہیں،ہم نے سمجھا تھا ہائیکورٹ آ پ کو بہتر آرڈر دیگی، ہم نے حکمنامے میں لکھا تھا ہائیکورٹ درخواستوں کو اکٹھا سنے،ہوسکتا ہے جو ریلیف آپ مانگ رہے ہیں وہ ہائیکورٹ فیصلہ کردے،پہلے ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، خواجہ حارث نے کہا کہ ہائیکورٹ نے حکم امتناع نہیں دیا اس لئے سپریم کورٹ آئے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ممکن ہے (آج) بدھ کو ہائیکورٹ ٹرائل ہی روکنے کا حکم دے دے، ٹرائل کورٹس پر سپروائزری دائرہ اختیار ہائیکورٹ کا ہی ہے، ہم اس وقت ٹرائل کورٹ کی کارروائی میں مداخلت نہیں کر سکتے،اسلام آباد ہائی کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں، سپریم کورٹ سے حکم لینے کی بجائے ہائیکورٹ کے حکم انتظار کرنا بہتر ہو گا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کردی۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…