اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

نگران وزیراعظم کیلئے5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں،خواجہ آصف

datetime 29  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما و وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لئے (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے 5 نام شارٹ لسٹ کر لئے، تمام افراد سیاستدان ہیں۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی آفر نہیں ہوئی، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نے مل کر 4،5نام فائنل کئے ہیں جو دوسری پارٹیوں سے بھی ڈسکس ہوں گے،

نگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے میں فائنل ہو جائے گا، حتمی فیصلہ اتحادی جماعتوں کی قیادت کرے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ میرے خیال میں 90دن میں الیکشن ہوں یہی ہمیں سوٹ بھی کرتا ہے، میری ذاتی رائے ہے الیکشن 90 دن سے بھی پہلے ہوں، میرے خیال میں اسمبلیاں دو دن پہلے تحلیل ہو جائیں گی، اسمبلی میں میدان خالی چھوڑا جاتا تو بہت مشکل ہوتی۔خواجہ آصف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے تو کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کیلئے نہیں دیا نہ کسی سٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔لیگی رہنما نے کہاکہ آصف زرداری سے متعلق اعتبار کا بیان میرا ذاتی تھا، اب بھی ان سے متعلق احتیاط کرتا ہوں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…