اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نگران وزیر اعظم کیلئے مسلم لیگ (ن)سے 5نام شیئر کر دیئے،ترجمان پیپلز پارٹی

datetime 28  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان(این این آئی)وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا ہے کہ نگران وزیر اعظم کیلئے پانچ پانچ نام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کی کمیٹی نے شیئر کر دئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ (ن)لیگ بل براہ راست پارلیمنٹ میں لائی، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے رضا ربانی نے احتجاجا واک آئوٹ کیا، پیپلز پارٹی نگران حکومت کو منتخب حکومت جیسے اختیارات دینے کے حق میں نہیں۔

وزیر مملکت برائے تخفیف غربت نے کہا کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لیڈر شپ اور دیگر پارٹیوں سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم بنے گا، قانونی طور پر شہباز شریف نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے پابند ہیں۔پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جس رفتار سے ڈیرہ اسماعیل خان میں منصوبوں کے افتتاح کئے، اب فنڈز بھی اسی رفتار سے ریلیز کر دیں تاکہ ہمیں یقین آ جائے کہ شہباز شریف کے افتتاح سیاسی اور انتخابی نہیں بلکہ حقیقت تھے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…