جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

زرداری اور نوازشریف کی دبئی میں طویل بیٹھک، نگران وزیراعظم پر اتفاق نہ ہوسکا

datetime 27  جولائی  2023 |

دبئی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف علی زر داری کے درمیان طویل ترین مشاورت ہوئی تاہم ابھی تک نگراں وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہو سکا ہے البتہ الیکشن مقررہ وقت پر کرانے پر اتفاق کیا گیاہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق معتبر ذرائع نے بتایا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی پر بھی گفتگو ہوئی جس کے تحت الیکشن کو 6 ماہ کے لیے مؤخر کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی گئی ہے مگر سیاسی نظام کی پختگی اور استحکام کے لیے دونوں سیاسی رہنما انتخابات کرانے کے حق میں بھی ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرادری کے درمیان طویل بیٹھک پیر کی رات ہوئی۔ انتہائی معتبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مشاورت کا سلسلہ تقریبا ڈھائی گھنٹے دبئی میں ایک بڑے ہوٹل کی میٹنگ روم میں ہوا۔اس کے علاوہ مشاورت میں یہ بات کئی بار دہرائی گئی کہ نگران وزیراعظم مکمل طور پر غیرجانبدار اور غیرمتنازع ہونا چاہیے تاکہ انتخابی نتائج کو سب قبول کریں مگر اگلے چند ماہ کے دوران معاشی نظام کی بہتری کے لیے طاقتور معاشی ماہر کی ضرورت پر بھی زور دیا جارہا ہے کیونکہ دونوں رہنمائوں کا اتفاق ہے کہ معاشی ابتری سے سیاسی پارٹیوں کے ووٹ بینک پر منفی اثر پڑے گا۔مذاکرات سے وابستہ افراد کے مطابق فی الحال دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے پاکستان میں اپنی اپنی دیگر سیاسی قیادت کو بھی مذاکرات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا ہے اس لیے کئی سیاسی رہنما دبئی کی بیٹھک پر لاعلمی کا اظہار کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی رہنمائوں میں مزید بات چیت کی جائے گی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں کو بھی اعتماد میں لیے جارہا ہے تاہم ابھی کئی گھنٹوں کی مشاورت میں کئی نام زیر بحث آئے خصوصاً جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی غیر سیاسی شخصیت پر طویل سیشن ہوا مگر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ۔اطلاعات ہیں کہ سابق وزیراعظم معاشی بہتری کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دے رہیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف دیا جاسکے مگر سابق صدر آصف زرداری ملک میں فوری انتخابات کے بعد معاشی بہتری کے لییاقدامات پر ڈٹے ہوئے ہیں۔مسلم لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے دو رکنی کاروباری وفد نے ملاقات کی اور ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…