منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہو گا، فیصل واوڈا

datetime 23  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کا کوئی ٹکٹ ہولڈر نہیں ہو گا۔ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں الیکشن بیلٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں دیکھ رہا،مجھے پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا،میں واحد شخص ہوں جو ابھی تک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں،کسی پارٹی میں شامل ہونے سے میرے لیے سیاست چھوڑنا آسان ہے،میں کسی بھی اور سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بن سکتا۔انہوںنے کہاکہ میں 14،15سال ایک آئیڈیالوجی کے تحت ان لوگوں کیساتھ تھا،میری سیاسی ٹریننگ پی ٹی آئی میں ہوئی،پولیٹکس کی اے بی سی آتی ہے وہ مجھے چیئرمین پی ٹی آئی نے سکھائی ہے۔

علاوہ ازیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف شہید بڑا اچھا اور نیک انسان تھا ، انکا تعلق شہیدوں کی فیملی سے ہے،ارشد شریف کی والدہ نے بہت ساری شہادتیں اپنے کندھوں پر اٹھائی ہیں،ایسے آدمی کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور میں ارشد شریف شہید کیس میں کھڑا ہوں گے اور اس کیلئے میں کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہوں ۔انہوں نے کہاکہ فیکٹ فائنڈنگ ٹیم ایک پورا ڈرامہ ہے جس کا اندازہ میں نے پہلی دفعہ جا کر ہی لگا لیا تھا، سب ایک سازش کو نئی سازش میں تبدیل کر رہے تھے۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ لانگ مارچ ، ارشدشریف شہید قتل کیس،چیئرمین پی ٹی آئی پر گولی چلنا اس کا فائدہ کس کو ہونا تھا،ارشد شریف شہید کے قتل کا یہی کہا گیا تھا کہ ان کا حادثاتی طور پر ایکسیڈنٹ میں قتل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا اور پاکستان سو رہا تھا کہ میں اکیلا کھڑا ہوا اور کہا کہ یہ پلانٹڈ مڈر ہے، انہیں مار کر گاڑی میں بٹھایا گیا ہے، پھر میری باتیں ٹھیک ہونا شروع ہو گئیں،پورا پاکستان بھاگنے لگ گیا،پھر انویسٹی جرنلسٹ بھی پیدا ہو گئے اور پوری دنیا نے اس کیس کو ہائی لائٹ کیا

۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاکہ میں تو صرف دعا کیلئے کام کر رہاکہ مجھے ان کی والدہ اور ارشد شریف شہید کے بچوں کی دعا لگ جائے۔انہوںنے کہاکہ میں ارشد شریف شہید قتل کیس میں عام ،خاص یا لاڈلا ہو جس سے لڑائی لینی ہو گی میں لڑ لوں گا ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…