اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 22  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور(این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں 22سے26جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سیالکوٹ،نارووال ،گوجرانوالہ اورلاہور میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ ڈیرہ غازی خان اور اس سے ملحقہ بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔آج ہفتہ کو کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار سمیت پنجاب، شمال مشرقی اورجنوبی بلو چستان ،خیبر پختونخوا اور سندھ میں آندھی/تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران کشمیر،شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا اور سندھ شمال مشرقی بلو چستان اور سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہوائوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیاہے کہ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اورفلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔گزشتہ 24گھنٹے کے دوران خطہ پوٹھوہار،پنجاب، سندھ، بالائی/وسطی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور قلات میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…