منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میری رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، خواجہ آصف

datetime 21  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ الیکشن کے بعد میری رائے میں آئندہ وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، نواز شریف کے نام پر کاٹا کبھی نہیں لگا،قمر جاوید باجوہ کے آرمی چیف بننے کے بعد بھی نواز شریف کے نام پر کاٹا نہیں تھا۔ٹی وی پروگرام میں خواجہ آصف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بہت سے لوگ جو ن لیگ کے نہیں،کہتے ہیں نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی۔انہوںنے کہاکہ حامد خان اور سلمان اکرم راجا نے کہا نواز شریف سے زیادتی ہوئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ میاں صاحب کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ ہو،

میرا نہیں خیال کہ موجودہ عدلیہ سے اس کی توقع کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف اور آرمی چیف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں اہم کردار ادا کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے بھی جیلیں کاٹی ہیں لیکن ان کی طرح کسی نے نہیں کیا، رانا ثنا ء اللہ اور احد چیمہ بھی جیل گئے لیکن ثابت قدم رہے،احد چیمہ کو وعدہ معاف گواہ بننے کا کہا لیکن وہ نہیں بنے۔وزیر دفاع نے کہاکہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کیلئے معاملے کو مینج نہیں کیا گیا تھا،نواز شریف کی صحت اس وقت واقعی بہت خراب تھی،انہیں اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے ملک سے باہر بھیجا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کرسکتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف کی اداروں کے ساتھ نہیں افراد کے ساتھ چپقلش رہی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی سے لوگ ان کی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے ٹوٹے ہیں، ایسے بے شمار لوگ ہیں جو آج بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ان کا ٹکٹ لیں گے۔خواجہ آصف نے کہاکہ نواز شریف کو ہٹانے اور دوسرے شخص کو لانے میں ملک کا بہت نقصان ہوا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…