منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر وائرل پارٹی ارکان کی لسٹ کو جعلی قرار دیدیا

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز  کے سربراہ پرویز خٹک کے بیٹے نے سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ کو جعلی قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں پرویز خٹک کے بیٹے اسحاق خٹک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کا پہلا مشاورتی اجلاس تھا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسحاق خٹک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پارٹی ارکان سے متعلق لسٹ میں صداقت نہیں،  وائرل لسٹ مکمل طور پر فیک ہے، پرویز خٹک اگلے اجلاس میں تمام پارٹی ممبران کی لسٹ جاری کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز بنانے کا اعلان کیا ہے جس میں سابق وزیراعلیٰ کے پی محمودخان، سابق وزرا اوردرجنوں ارکان شامل ہوئے ہیں جبکہ نئی پارٹی میں گزشتہ حکومت سے وابستہ 57 سے زائد اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی، سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیرزادہ، سابق ارکان صوبائی اسمبلی اعظم خان، قلندر لودھی، افتخار مشوانی، عزیزاللہ گران اور مصور خان نے نئی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز میں شمولیت کی تردید کردی ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…