گوجرانوالہ: گجرات میں درج مقدمہ،عدالت نے رانا ثناء اللہ کو 25 جولائی کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کر لیا۔
عدالت نے قرار دیا پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے،آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا۔