منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع ضائع کیے،یہ ایک بہت بڑا راز ہے، پرویز خٹک

datetime 18  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز بنانے والے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سوچنا چاہیے کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کے مواقع کیوں ضائع کیے؟۔ایک بیان میں پرویز خٹک نے کہا کہ کیا ہم نے جمہوریت کے راستے پر چلنا ہے یا انتشار کے راستے پر، یہ سوال بہت گہرا ہے، کیا وجوہات ہیں کہ تحریک انصاف نے الیکشن تسلیم نہیں کیا؟سابق وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف نے کیوں یہ وقت ضائع کیا یہ ایک بہت بڑا راز ہے، جب یہ راز کھلے گا تو سب کی آنکھیں کھل جائیں گی کہ تحریک انصاف کا پروگرام کیا تھا؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ ہم خیال ارکان اسمبلی اکٹھے ہوئے، ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ نئی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کی بنیاد رکھیں گے، پارٹی منشور اور جھنڈے سے متعلق جلد اعلان کریں گے، ہمارا فیصلہ پاکستان کے مفاد میں ہوگا۔پرویز خٹک نے کہا کہ میں نے اور محمود خان نے صوبے میں دو بار حکومت کی، ہماری ٹیم نے خیبر پختونخوا کی خدمت کی اور نتیجہ بھی سامنے آیا، ہم نے خیبر پختونخوا میں سہولت صحت کارڈ، پشاور بی آر ٹی، سوات موٹر وے بنائی، خیبر پختونخوا میں سیاحت کو فروغ دیا، سڑکوں کا جال پہنایا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…