اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

گلگت بلتستان،دیامر میں سیاحوں کی بس کھائی میں گرگئی، 5 افراد جاں بحق، بارہ زخمی

datetime 16  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیامر/اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقے تھلیچی کے قریب شاہراہ قراقرم پر سیاحوں سے بھری بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 12 سیاح زخمی ہوگئے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دیامر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) محمد ایاز نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مقامی لوگوں نے ریسکیو میں مدد کی، ہائی روف گاڑی لاہور سے گلگت آرہی تھی جس میں 18 سیاح سوار تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے دیامر، شاہراہ قراقرم پر تھلچی کے مقام پر سیاحوں کی بس کو حادثے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے حکام کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعظم نے متعلقہ وفاقی محکموں کو امدادی کاموں میں معاونت کی ہدایت کی ۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے انکوائری کرانے کی ہدایت کی ۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لئے مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا ء کی ۔وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا ء کی ۔چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے سکردو میں کوسٹرکو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر گہریدکھ و افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ اللہ تعالی کوسٹر حادثے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔

چیئرمین سینیٹ نے کوسٹر حادثے کے نتیجے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی اپنے الگ پیغام میں نے سکردو میں کوسٹر کے حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دیا میر شاہراہ قراقرم پر سیاحوں کی بس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسپیکر نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ حادثے میں جان بحق افراد کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ حکام کو حادثے میں زخم ہونے والے سیاحوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے میں جان بحق افراد کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاء کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…