اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

datetime 15  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)9 مئی واقعات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی جس کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے،جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے۔جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا پلاننگ تھی یا اتفاق؟چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ پلاننگ کہیں اور سے ہوئی اس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔جے آئی ٹی نے سوال کیا کہ آپ کے لوگ کنٹونمنٹ میں کیوں گئے تھے؟سابق وزیر اعظم نے جواب دیا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو لوگوں نے وہیں جانا تھا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے سوال کیا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دیے۔انہوں نے کہا کہ سب لوگ اپنی مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب ایک سازش تھی۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جس کو انہوں نے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور کہا یہ میرے لوگ نہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں واپس آؤں گا اور آپ کو اپنی ان تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہو گا۔جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی۔چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹہ اندر رہے اور ان سے تمام سوالات کانفرنس روم میں کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…