منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان دہشت گرد گروہوں کیخلاف اقدامات جاری رکھے، امریکہ

datetime 27  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کالعدم لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت دیگر شدت پسند گروپس کے خلاف اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے۔واشنگٹن میں ہفتہ وار بریفنگ میں جب پاکستانی صحافی کی جانب سے متھیو ملر سے پوچھا گیا کہ پاکستان کی حکومت نے جو بائیڈن اور انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں شامل اس مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے بے بنیاد قرار دیا ہے کہ جس میں اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دینے کا کہا گیا تھا۔

اس کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان کے عوام دہشت گردی کا شکار رہے ہیں اور ہم پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی فہرست کے ضمن میں دہشت گردوں کے خلاف کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن میں گرفتاری اور سزا کا معاملہ بھی شامل ہے۔ان کے مطابق ‘ہم انڈیا اور پاکستان دونوں کو کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی پابندی کرنے پر سراہتے ہیں۔جب ترجمان سے انڈیا میں مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا گیا کہ انڈیا اور امریکہ کے مشترکہ اعلامیے میں انسانی حقوق اور مذہبی آبادی کا ذکر نہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟اس کے جواب میں میتھیو ملر نے کہا کہ ‘ہم باقاعدگی سے انڈیا میں انسانی حقوق کا معاملہ وہاں کے حکام کے ساتھ اٹھاتے رہتے ہیں۔ان کے مطابق ‘صدر جو بائیڈن نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بھی اس پر بات کی تھی۔ملر سے پوچھا گیا کہ انڈین ریاست آسام کے وزیراعلٰی جو نریندر مودی کے اتحادی ہیں، نے پچھلے دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ امریکہ اس کو کس نظر سے دیکھتا ہے اور اس پر کچھ کہنا چاہے گا۔اس کے جواب میں متیھیو ملر نے کہا کہ ‘میرا نہیں خیال کہ امریکہ اس معاملے پر کچھ کہے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…