جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

سائیکلون سے متعلق بھارت سے رابطہ نہیں، دفتر خارجہ

datetime 15  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ سائیکلون سے متعلق میری معلومات کے مطابق بھارت سے رابطہ نہیں، طوفان کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)لیڈ ادارہ ہے۔ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ری نیوایبل انرجی پر مشترکہ ایکشن پلان پر دستخط کئے جائیں گے۔

پاک ایران کا17جون کو 2روزہ دوطرفہ سیاسی و تجارتی امور پر مذاکرات کا تیسرا دور تہران میں ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ کریں گے،پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعاون پر اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ٹی ٹی پی کے شمالی افغانستان منتقلی کی خبر پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان کی قائم مقام حکومت سے دہشت گردی کے تدارک کے لیے رابطے میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیر مملکت خارجہ کے دورہ یورپ میں جی ایس پی پلس ایجنڈے کا حصہ ہے،یونان میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں،ہمارے اکائونٹس کے مطابق نیب کے ذمے وزارت خارجہ کی کوئی رقم واجب الادا نہیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی خام تیل اور اس کی مصنوعات کی عالمی منڈیوں سے درآمد ضروری ہے، روس سے پاکستان نے خام تیل گہرے مذاکرات اور ڈیل کے بعد منگوایا،پاکستان کو اپنی توانائی کے تحفظ کے لیے اقدامات اختیار کرنے کا مکمل حق حاصل ہے، روس سے خام تیل و مصنوعات کے لیے معاہدہ روسی وزارت پیٹرولیم سے ہوا تھا۔

دفتر جارجہ کی ترجمان نے کہاکہ وزیر خارجہ کے دورہ عراق میں چند معاملات پر تبادلہ خیال ہوا، عراقی حکومت نے رضامندی ظاہر کی کہ پاکستان نجف میں جلد قونصل خانہ کھولے گا،پاکستان اور عراق کے درمیان فری سروس شروع کرنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیداد ضبط کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حریت رہنما اکبر کی جائیداد ضبط کرنے کی مذمت کرتاہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کے خلاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…