جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کالعدم بی ایل اے چھوڑنیوالوں کی دہشتگرد تنظیموں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل

datetime 11  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والوں نے بلوچ دہشت گرد تنظیموں سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کر دی۔کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے فلک شیر مری کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی میں 2001ء میں شامل ہوا تھا اور 2015ء میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گیا تھا۔

فلک شیر مری کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے میری بہت مدد کی، میرا بھائی رہا ہوا اور نوکری بھی بحال ہو گئی، میرے بعد اور ساتھی بھی ہتھیار جمع کرا کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔فلک شیر مری نے کہا کہ اب ہم اپنے بیوی بچوں کے ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں، بلوچ دہشت گرد تنظیموں میں شامل لوگوں سے اپیل ہے کہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوں۔کالعدم بی ایل اے چھوڑنے والے جاوید مری کے مطابق کوہلو کا رہائشی ہوں اور 2009ء تا 2015ء بی ایل اے کا حصہ رہا، میں 2015ء میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوا۔انہوںنے کہاکہ اب اپنا کاروبار کر رہا ہوں اور نرمی برتنے پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔جاوید مری نے کہا کہ اب میری زندگی سکون سے گزر رہی ہے اور میرے بچے بھی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، باقی لوگ بھی دہشت گردی کا راستہ ترک کر کے ہتھیار جمع کرا دیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…