اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں سابق وزیر فواد چوہدری کو چودہ جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا کی عدالت میں وکیل فیصل چوہدری پیش ہوئے ۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچودھری کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے فوادچودھری کو 14 جون کو زاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔