ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا،پی ٹی آئی کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع

datetime 3  جون‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبرپختونخوا کے دو سابق وزرائے اعلیٰ کیخلاف مبینہ طور پر بدعنوانی کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ پر چھاپے کے دوران محکمہ صحت کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا گیا جہاں ادویات اور سامان کی خریداری میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کے شواہد ملے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب سال 2016 سے 2023 تک ادویات کی خریداری اور سالانہ بجٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں ادویات اور دیگر سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں کے شواہد ملے ہیں، کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں جب کہ لاکھوں روپے ادویات کے لیے رکھے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق دو سابق وزرائے اعلیٰ کے دور میں اسپتال کے لیے سامان، بھرتیوں اور کورونا میں استعمال ہونے کے لیے خریدے گئے سامان کے حوالے سے تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…