میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں، جسٹس قاضی فائز عیسٰی

2  جون‬‮  2023

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تقریب حلف برداری کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ جمعہ کو سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ویڈیو بنا کر یہ غلط تاثر دیا گیا کہ انہوں نے چیف جسٹس کو سلام نہیں کیا،

میں چیف جسٹس شرعی عدالت کی تقریب حلف برداری میں چیف جسٹس پاکستان کو سلام کر چکا تھا، کسی نے ویڈیو بنا کر یہ غلط تاثر دیا کہ میں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو سلام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں غلط تعبیرات سامنے آئیں، غلط خبریں نہ پھیلائی جائیں کیونکہ یہ غیرضروری غلط فہمی اور نقصان کا باعث بنتی ہیں، گٹھ جوڑ کے ذریعے گھڑی گئی جھوٹی کہانیوں سے ماضی قریب میں مجھے اور میرے خاندان کو پہنچی تکلیف کا بخوبی اندازہ ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آیت ہے کہ خبر پھیلانے سے قبل اس کی صداقت کی تحقیق کرلیا کرو کہ کہیں تم لا علمی میں کسی کو نقصان نا پہنچا بیٹھو۔انہوں نے کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے کہ میں نے سپریم کورٹ میں ایک الگ گروپ بنایا ہے، آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے منصب کے حلف کا پابند ہوں، اپنے حلف کے خلاف کسی چیز کی تائید نہیں کر سکتا، حقائق مسخ کرکے ایک متنازع بیانیہ گھڑنا ادارے کیلئے نقصان دہ ہے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی اہلیہ کے پاس گیا، ان کو مبارک باد دی، شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمان سے ملنے سے قبل چیف جسٹس سے ملا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…