منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہمیں چھوڑنے والوں کے ذریعے کنگز پارٹی تیار کی جارہی ہے، عمران خان

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں چھوڑنے والوں کے ذریعے کنگز پارٹی تیار کی جارہی ہے ، (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی یا کنگز پارٹی کی طرز کا اتحاد ملک کو موجودہ مسائل اور مشکلات سے نہیں نکال سکتا،اصلاحات اور مشکل فیصلوں کے لئے ملک کو عوامی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کی ضرورت ہے، دبائو کے باوجود ٹکٹ ہولڈرز ہمیں نہیں چھوڑ رہے

انہیں علم ہے ایسا کرنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی ،مجھے جیسے اٹھایاگیااس کا رد عمل کہاں جانا تھا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کارکنان پر جیسا تشدد کیا جارہا ہے ملکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دس ہزار لوگ جیلوںمیں ڈالے گئے ،اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عمر چیمہ، محمود الرشید، شہر یار آفریدی نظریاتی لوگ ہیں یہ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں،ہمیں چھوڑنے والوں کے ذریعے کنگز پارٹی تیار کی جارہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جلائو گھیرائو میں 100سے150لوگ ملوث ہوں گے باقی سب پر امن احتجاج کر رہے تھے،آئین ہمیں حق دیتا ہے ہم کہیں بھی پر امن احتجاج کر سکتے ہیں، مجھے جیسے اٹھایا گیا اس کا رد عمل کہاں جانا تھا۔ انہوںنے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ دبائو میں ہے ،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لئے ملکی اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے ، پولیس میں گلو بٹ گھسائے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سوال ہے کہ ہم کس طرف جارہے ہیں، میں تو بات چیت کرنے کے لئے تیار تھا۔انہوںنے کہاکہ(ن) لیگ کا گھوڑا بیٹھنے والا ہے ، یہ جلسے کرتے ہیں تو لوگ نہیں آتے،نہ (ن) لیگ اور نہ پیپلز پارٹی نے حکومت بنانی ہے ،کنگز پارٹی کو ملا کر اتحاد کیا جائے گا ۔انہوںنے کہاکہ کیا ایسااتحاد ملک کو مشکل وقت سے نکال سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی نہ ہوئی تو پاکستان نہیں بچے گا ،جنگل کا قانون ملک کو تباہ کر رہاہے،لوگوں کی امید ختم ہو گئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں کبھی عدلیہ میں مداخلت نہیں کی،کبھی نیب کو نہیں کہا کسی کے خلاف کارروائی کریں ، صرف شہباز شریف پر ہمارے دور میں 8ارب اور16ارب کا کیس بنا ، 95فیصد کیسز تو پرانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ایسے ختم نہیں ہو گی ،دبائو کے باوجود ٹکٹ ہولڈرز ہمیں نہیں چھوڑ رہے ، انہیں علم ہے ایسا کرنے والوں کی سیاست ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے ، میرے اوپر دو دفعہ حملہ کر چکے ہیں ،یہ ایک اور بھی حملہ کریں گے ، میں اس کے لئے تیار ہوں ، انہیں ڈر ہے عمران خان جیل میں بھی مشکل کھڑی کرے گا، میری سکیورٹی کے سربراہ کو اغواء کر لیا گیا ہے،

سکیورٹی کی گاڑیاں پکڑ لی گئی ہیں، انہیں کیا لگ رہا ہے میں پیچھے ہٹوں گا،میں لا الہ اللہ کو ماننے والا آدمی ہوں ، غلامی سے بہتر موت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج مشکل وقت ہے ، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہے ،میں اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے تیار ہوں ، کسی صورت غلامی قبول نہیں کروں گا،قوم بھی تیار ہو جائے ۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…