بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

خطے میں جیو پولیٹیکل تبدیلی، پاکستان، روس میں بحری لنک قائم

datetime 30  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور روس کے درمیان بحری لنک قائم ہو گیا۔ پاکستانی بحری جہاز 26 ہزار ٹن مال لے کر سینٹ پیٹرز برگ پہنچ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اگلے ہفتے روسی تیل کا بحری جہاز پاکستان پہنچ رہا ہے، یہ خطے میں بہت ہی بڑی جیو پولیٹیکل تبدیلی ہے۔

دونوں ملکوں نے اس سٹیج پر پہنچنے کے لئے کئی دہائیاں لگائی ہیں۔طیب اردوان کا دوبارہ ترک صدر منتخب ہونا۔ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات کو مضبوطی پر استوار کرنے کے مددگار ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ اردوان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے انتہائی قابل اعتماد دوست ہے۔ بڑی پیشرفت اور تعلقات میں اصل کردار چین نے ادا کیا ہے۔پاکستان روس سے توانائی(تیل/گیس)سمیت اپنی دفاعی سازوسامان کی ضروریات پوری کر سکتا ہے، بدلے میں پھل،سبزیاں، ٹیکسٹائل، چاول، آلو سمیت مختلف اشیا برآمد کر سکتا ہے۔دونوں ملکوں میں تجارت جب مقامی یا چینی کرنسی میں ہونے لگے گی تو آپ اندازہ نہیں کر سکتے پاکستان کی معیشت کس حد تک پریشر سے نکل آئے گی اور قرضے کم ہونگے اور ملکی کرنسی مضبوط ہو گی۔پچھلے کچھ ہفتوں کی حکومتی انگینجمنٹ ایران، چین اور روس سے جو ہوئی ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے پاکستان اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ادھر علاقائی تجارت پر بہت تیزی سے کام شروع کر دیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے اور اگلے کچھ ماہ میں معیشت میں بہت ہی شاندار بہتری آپ کو نظر آئے گی، بلاشبہ پاکستان کی بقا اور ترقی صرف اور صرف علاقائی باہمی تجارت میں ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…