افواج پاکستان اور عوام کو کمزور کرنیوالوں کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی،آرمی چیف

29  مئی‬‮  2023

راولپنڈی/کوئٹہ(این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان دوریاں پیدا کرنے اور افواج و عوام کے درمیان رشتے کو کمزور کرنے کی کوششیں کرنیوالے افراد کو انکے مقاصد میں کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم نیر نے منگل کو کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی آپریشنل تیاریوں اور ففتھ جنریشن وار فیئر کے حوالے سے تیاریوں پر زوردیا ۔آرمی چیف نے کہا کہ وہ لوگ جو افواج پاکستان اورعوام کے درمیان نہ ٹوٹنے والے تعلق اور رشتے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں انکے مقاصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے عوام کی شکرگزار ہے کہ انہوں نے ملک کے طول و عرض میں افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا اور دشمنوں اورانکے سہولت کاروں کو منہ توڑ جواب دیا۔آرمی چیف نے کہا کہ بیرونی اوراندرونی قوتوں کا گٹھ جوڑ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتاتھا جسے عوام نے بے نقاب کردیا ہے پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ہے اور اللہ کے فضل سے پاکستان کی عوام کا مکمل تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور اس ساتھ کو کوئی بھی ختم کرسکتا ۔آرمی چیف نے کوئٹہ گریژن میں جوانوں کیلئے شروع کی گئی فلاحی اسکیموں کادورہ بھی کیا جبکہ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے انکا استقبال کیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…